تیس سالہ بیماری
جناب تکا رام واکے کر ... سیٹھ نرائن داس کے منیم تھے اور تیس سال سے کھانسی کے عارضہ میں مبتلا تھے - کھانستے کھانستے اور بلغم
تھوکتے تیس سال ہوگئے تھے - راتوں کی نیند حرام ہوگئی تھی - واکی میں سیٹھ نرائن داس کا ایک باغ تھا - ایک روز واکے کر صاحب
نے دیکھا کہ باغ سے تھوڑے فاصلے پر سرکار تاج الاولیاء بابا تاج الدینؒ ایک درخت کے نیچے تشریف فرما ہیں -
واکے کر جانتے تھے کہ بابا صاحب چائے شوق سے پیتے ہیں - انہوں نے چائے تیار کی اور بابا صاحب کے لئے چاندی کے کپ میں
چائے لے کر جب نکلے تو سیٹھ نرائن داس نے دیکھ لیا ... وہ بولے ، چاندی کے کپ میں چائے لے کر کہاں جاتا ہے ، لیکن وہ کسی
طرح آنکھ بچا کر چاندی کے کپ میں ہی چائے لے کر گئے -
بابا صاحب نے دور سے ہی پکارا ..." جا تیرا چاندی کا کپ ناپاک ہوجائے گا " - واکے کر صاحب گڑگڑا کر بولے ... میں کس محنت سے
چائے لایا ہوں آپ اسی میں پی لیجئے -
سرکار نے چائے لے لی اور پیتے ہوئے بولے ... " اگر تیس سال پہلے آجاتے تو اتنے دن پریشان نہ ہونا پڑتا " اور ایک چٹکی خاک اٹھا کر
دی ... "لے اسے کھا لے "- واکے کر صاحب نے بڑی عقیدت اور محبت سے وہ خاک پھانک لی اور ان کی تیس سالہ بیماری کافور
ہوگئی -
Comments
Post a Comment