دو تھال چرونجی
کشف و کرامات
دو تھال چرونجی
ایک روز سرکار تاج الاولیاءؒ کا دربار لگا ہوا تھا کہ ایک چور حاضر ہوا - اس نے ایک حلوائی کی دکان میں چوری کی تھی اور اب پشیمان تھا
- سرکا ر نے اسے دیکھتے ہی فرمایا ... بھاگ جا تیرا کام ہوگیا - وہ چلا گیا - اس کے جانے کے تھوڑی دیر بعد حلوائی حاضر خدمت ہوا جس
کی دکان میں چوری ہوئی تھی - سرکار نے فرمایا ... جا دکان پر بیٹھ ... دو تھال چرونجی کے بہت ہیں -
وہ دکان پر پہنچا دیکھا کہ دو تھال چرونجی کے بھرے رکھے ہیں - سارا دن خوب بکری ہوئی مگر تھالوں میں سے چرونجی کم نہ ہوئی وہ ویسے
کے ویسے بھرے رہے - وہ روز انہیں فروخت کرتا رہا ، کئی روز تک یہی حال رہا اور وہ مالا مال ہوگیا -
Comments
Post a Comment