کاشی یاترا
ایک دفعہ ایک گوسائیں ... بابا تاج الدینؒ کے پاس حاضر ہوئے ، پرنام کیا اور بیٹھ گئے - بہت دیر تک بیٹھے رہے - اس دوران کوشش
کی کہ سرکار کے پیر دبائیں ... جیسے ہی وہ اپنے ہاتھ بابا صاحب کے پیروں کے قریب کرتے ، آپ اپنے پیر کھینچ لیتے -
انہوں نے عرض کیا ... بابا ! حکم ہو تو کاشی جاتا ہوں ، بابا صاحب نے اپنے پیر آگے بڑھا دیئے اور گوسائیں جی نے دبانا شروع کیا -
تھوڑی دیر بعد سرکار تاج الاولیاء نے ان سے فرمایا ... وہ بوریا اُٹھا ! گوسائیں جی نے بوریا اٹھایا تو اس کے نیچے کاشی کا مندر نظر آیا ...
لوگ آرہے ہیں ، جا رہے ہیں ، پوجا پاٹ ہورہی ہے ... گوسائیں جی نے بھی پرنام کیا اور سرکار سے عرض کی ... بابا اب کہاں جاؤں ؟
بابا صاحب نے فرمایا ... " جنگل جانا ، مٹی پتھر کھانا " ، گوسائیں جی جنگل چلے گئے ، پھر انہیں کسی نے نہیں دیکھا - گوسائیں جی اکثر
چھپ کر بابا صاحب کے پاس حاضر ہوتے اور حکم ملنے پر چلے جاتے تھے -
Comments
Post a Comment