ناگ پور

 ناگ پور 


 دیوگڑھ کے راجہ بھگتو شاہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بخت بلند شاہ رکھا - یہی وہ شخص ہے جس نے مسلم گونڈ راجشاہی

 قائم کی - بخت بلند شاہ نے 1702ء میں دس بارہ گاؤں اور شکردرہ کو ملا کر ناگپور شہر قائم کیا - بخت بلند شاہ کی موت کے بعد چاند سلطان

 راجہ بنا - چاند سلطان 1739ء میں انتقال کرگیا - اس کی موت کے بعد بخت بلند شاہ کی دوسری بیوی کے بیٹے ولی شاہ نے بغاوت کر کے

 راجہ بننے کی کوشش کی -

  اس موقع پر چاند سلطان کی بیوہ نے اپنے بیٹوں اکبر شاہ اور برہان شاہ کو راجہ بنانے کی غرض سے اس وقت کے طاقتور مرہٹہ راجہ    ... 

 راجہ رگھو جی بھونسلے اول  سے مدد مانگی - رگھوجی بھونسلے نے ولی شاہ سے جنگ کی اور اسے قتل کردیا  ... اس کے ساتھ ہی راجہ نے

 چاند سلطان کے بڑے بیٹے برہان شاہ کو راجہ بنا دیا - 

رگھو جی بھونسلے اول کی مشکل وقت میں ... اس مدد کے شکریہ کے طور پر  ... چاند سلطان کی بیوہ نے ناگپور کا علاقه بھونسلے راجہ کو تحفہ میں

 دے دیا - اس طرح ناگپور  ،  بھونسلے خاندان کی ملکیت بن گیا -کچھ عرصے کے بعد برہان شاہ کے چھوٹے بھائی اکبر شاہ نے بغاوت

 کردی - راجہ برہان شاہ نے دوبارہ رگھو جی بھونسلے سے مدد مانگی - بھونسلے راجہ نے اکبر شاہ کو جلا وطن کرکے حیدر آباد میں قید کردیا اور بعد

 میں زہر دے کر مار دیا - اس بار رگھو جی بھونسلے اول کی نیت خراب ہوگئی - اسے اندازہ ہوگیا کہ برہان شاہ اس کی مدد کے بغیر حکومت

 نہیں کرسکتا لہٰذا  اس نے بذات خود اعلان کردیا کہ آج سے وہ گونڈ بادشاہ کا سرپرست اور محافظ ہے - 

1743ء  میں بھونسلے راجہ نے  برہان شاہ کو اسٹیٹ پنشنر بنادیا اور گونڈ راج شاہی  پر خود قابض ہوگیا - برہان شاہ صرف نام کا راجہ تھا -

 برہان شاہ کے بعد رحمٰن شاہ  اور رحمٰن شاہ کے بعد سلمان شاہ راجہ بنے - 

17 -  1816 ء  میں انگریزوں اور بھونسلوں کے درمیان جنگ ہوئی - اس جنگ میں انگریزوں نے مرہٹہ بھونسلوں کو شکست دے دی -

 بحیثیت راجہ کے آخری بھونسلے راجہ  ... اپّا صاحب بھونسلے کے انگریزوں سے ہارنے کے بعد ان کی فوج نے انگریزوں کے سامنے

 ہتھیار ڈال دیئے - کرنل ڈیو ٹن  اپنی فوج کے ساتھ شکردرہ ...  بھونسلوں کے مشہور توپ خانے پر قبضہ کرنے کے لئے آیا - اس موقع پر 

رام چندر واگ اور من بھت اوپادھے کے سپاہی کسی بات پر انگریزوں سے لڑ پڑے اور بات بڑھتے بڑھتے جنگ شروع ہوگئی - 

اس جنگ میں انگریزوں کے  144  سپاہی مارے گئے -

الغرض انگریزوں نے فوجی طاقت اور مکر و فریب کی سیاست سے دونوں رجواڑوں کا کام تمام کردیا -  بھونسلے  اور  مسلم گونڈ  دونوں

 راجواڑے    انگریزوں کے زیر انتظام آگئے اور پولیٹیکل پنشن پانے لگے - آخری مسلم گونڈ بادشاہ سلمان شاہ کے بیٹے راجہ اعظم  شاہ

 نے بابا تاج الدین اولیاء کا زمانہ پایا - 


راجہ اعظم  شاہ   .... بابا تاج الدین اولیاءؒ سے بے حد عقیدت رکھتے تھے اور بابا صاحب کی سواری کی لئے خاص  بگھی بھیجا کرتے تھے -

  بابا صاحب اس بگھی میں اوپر سیٹ پر نہیں بیٹھتے تھے بلکہ نیچے  پائیدان  پر دونوں   پیر  باہر لٹکا کر بیٹھا کرتے تھے - جب ان سے کہا جاتا کہ

 باوا او پر بیٹھیں تو فرماتے  ..." اوپر راجہ بیٹھتا جی  ،  اپن نیچے بیٹھتے " -  راجہ اعظم  شاہ   کے لئے فرماتے ... میرا چاند  - ان کی بیگم لال موتی

 صاحبہ پر بھی بہت شفقت فرماتے اور ان کے لئے تحائف لے کر آتے - بعض اوقات ان کے گھر میں حالت جذب میں کاغذ اٹھا کر

 اس پر کچھ تحریر فرمایا کرتے - بابا صاحب کے ہاتھوں کی یہ تحریریں اس خاندان نے سنبھال کر رکھی ہیں  ... ان کی تصاویر یہاں   پیش کی

 جارہی ہیں - 


بخت بلند شاہ 

سرکار تاج الاولیاء کے دست مبارک کی تحریر 


سرکار تاج الاولیاء کے دست مبارک کی تحریر 



سرکار تاج الاولیاء کے دست مبارک کی تحریر 




سرکار تاج الاولیاء کے دست مبارک کی تحریر 








Comments

Popular posts from this blog

پیش لفظ

حالات زندگی - - 3

حالات زندگی - - 2