کرامات بعد از وصال-2

 

کرامات بعد از وصال 


 ناگپور کا ایک نوجوان آدمی .. ایک گاڑی سے کچل گیا  ... اس کا نچلا حصہ بالکل بےکار ہوگیا اور وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا چنانچہ وہ

 سینے کے بل رینگتا تھا - اکثر اسٹیشن کے پاس بھیک مانگتا پڑا رہتا تھا - اس کو  بابا تاج الدین اولیاءؒ  کا  خیال  آیا اور اسٹیشن  سے  مزار 

شریف تین چار مرتبہ سینے کے بل رینگتا ہوا حاضر ہوا اور بہت گڑگڑا کر اپنی صحت کے لئے عرض کیا - 

جب اس کو شفاء  نہ ہوئی تو اس نے بابا تاج الدین اولیاء  پر  طعنہ زنی  شروع  کی - ایک رات سرکار تاج الاولیاء  اس کے خواب  میں

 تشریف  لائے  اور فرمانے لگے  کہ  ...  اُٹھ ! وہ شخص سمجھ نہ سکا  اور  بدستور   پڑا رہا - اس پر بابا صاحب نے اس کو تین لڈو اور ایک

 شربت کا گلاس  عنایت فرمایا اور حکم دیا  ... اُٹھ  ،  اس نے عرض کیا  ... حضور نہ مجھے کمر ہے اور نہ   پیر ہیں  ،  کیسے اٹھ سکتا ہوں  ؟

  اس بات پر سرکار بہت خفا ہوئے اور اس کی کمر پر ایک لات رسید کرکے فرمایا  ... تیرے اٹھ کے بھاگنے تک مارتا ہوں  ،  اور مسلسل

 لاتیں مارنے لگے - یہ شخص بدحواسی کے عالم میں اٹھ کر بھاگنے لگا  ،  تھوڑی دور جانے کے بعد اس شخص کو اپنی حالت کا اندازہ ہوا

 اور اس نے زور زور سے چیخنا چلانا شروع کیا تو بہت سے لوگ جمع ہوگئے - 

اس نے لوگوں سے کہنا شروع کیا کہ دیکھو میں ٹھیک ہوگیا ہوں - اس کے بعد وہ اس ڈر سے رات بھر نہ سویا کہ نہ معلوم اگر سوجاؤں تو

 پھر معذور ہوجاؤں گا - دوسرے روز اس نے اپنے خواب کی تفصیل  بیان کی اور درگاہ شریف پر حاضر ہوکر اپنی طعنہ زنی کی معافی مانگی - 

یہ واقعہ ٹائمز آف انڈیا نے بھی شائع کیا -  

Comments

Popular posts from this blog

پیش لفظ

حالات زندگی - - 3

حالات زندگی - - 2