حالات زندگی - - 2
حالات زندگی
حضرت بابا سید محمّد تاج الدین اولیاءؒ بمقام کامٹی گورا بازار اپنے مکان میں ایک روایت کے مطابق 27 جنوری 1861ء کو پیدا ہوئے -
پیدائش کے وقت آپ عام بچوں کی طرح نہیں روئے بلکہ آنکھ بھی نبد رکھی ... جس کی وجہ سے آپ کے عزیزوں کو خیال ہوا کہ شاید بچہ
بے جان پیدا ہوا ہے ، لیکن تجربہ کار عورتوں نے نبض دیکھی تو وہ جاری تھی ... اس لئے اس وقت کے رواج کے مطابق تانبے کے
پیسے کو گرم کرکے آپ کے جسم کو داغا گیا ... وہ داغ آپ کے جسم پر موجود تھے ... تب آپ نے آنکھیں کھولیں -
بابا تاج الدین اولیاء کے دادا صاحب ... ملازمت کے سلسلے میں ... کامٹی ، ناگپور ، جو سابق صوبہ سی پی میں واقع ہے
تشریف لائے ، اب یہ علاقه مہاراشٹرا بن گیا ہے -
آپ نے اپنے صاحبزادے سید حسن مہدی بدرالدین کی شادی ... حضرت سید میراں شاہ صاحب صوبیدار میجر ... پلٹن نمبر 32 ... کی
صاحبزادی مریم بی صاحبہ سے کی -
ننھیالی عزیزوں میں بابا صاحب کی خالہ جان امیر بی صاحبہ کے صرف ایک بیٹے ، عبدالجبار صاحب تھے ... جو سرکار کے وصال کے بعد
درگاہ بابا تاج الدین اولیاؒء کے سجادہ نشین مقرر ہوئے -
بابا صاحب کے کوئی حقیقی بھائی تھے نہ بہن ... آپ اپنے والدین کے اکلوتے فرزند تھے - جب آپ کی عمر ایک سال کی ہوئی تو والد
بزرگوار ، جو رنگون کے سفر پر تھے ، انتقال کرگئے - آپ کی والدہ محترمہ عدت گزارنے کے بعد اپنے والد ، سید میراں شاہ
صاحب کے گھر چلی گئیں - نانا جان کے گھر میں بابا صاحب کی پرورش ہوتی رہی ... جب آپ کی عمر نو سال کی ہوئی تو والدہ محترمہ بھی
وفات پاگئیں - والدہ صاحبہ کے انتقال کے بعد آپ کی نانی جان ... ساجدہ بی بی نے آپ کی دیکھ بھال کی -
بابا تاج الدین کو چھ سال کی عمر میں مدرسہ میں داخل کرایا گیا جہاں آپ نے ... مولوی اکرام الحسن صاحب اور مولانا اکرام الحق
صاحب سے تعلیم حاصل کی - آپ نے عربی کے علاوہ فارسی ، اردو ، اور انگریزی کی تعلیم بھی حاصل کی -
ایک روز کامٹی کے ایک بزرگ حضرت عبد الله شاہ صاحب قادری ... آپ کے مدرسہ میں پہنچے اور آپ کے استاد سے مخاطب ہوکر
فرمایا ..." آپ انہیں کیا پڑھا رہے ہیں ، یہ تو علم لدنی کے مالک ہیں -"
آپ نے بابا تاج الدین کی طرف دیکھ کر محبت سے فرمایا ... " کم کھاؤ ، کم سوؤ ، کم بولو اور قرآن شریف کی تلاوت کرو ... تلاوت کے
وقت یہ سمجھو کہ تم پر قرآن کا نزول ہورہا ہے -" اس کے بعد جھولی سے ایک چھوہارا نکالا اور اس کو چبا کر آدھا حصہ آپ کو عطا کیا
... اس کو کھاتے ہی بابا صاحب کی حالت بدل گئی اور ایک خاص کیفیت میں آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ... تین دن تک یہی عالم رہا -
![]() |
مزار مبارک حضرت عبداللہ شاہ قادری کامٹی ناگپور |
![]() |
سرکار تاج الاولیاء کا جنم بھومی محلہ گورا بازار کامپٹی ناگپور ( 24- 2023) |
![]() |
سرکار تاج الاولیاء کا جنم بھومی محلہ گورا بازار کامپٹی ناگپور |
![]() |
بابا تاج الدین اولیاء کے گھر کے بالمقابل قدیم مسجد گورا بازار کامپٹی ناگپور |
![]() |
| سرکار تاج الاولیاء کا خاندانی قبرستان کامپٹی ، ایک روایت کے مطابق آپ کے والدین ، نانا جان اور ماموں صاحب یہاں مدفون ہیں |
![]() |
سرکار تاج الاولیاء کا خاندانی قبرستان ایک روایت کے مطابق آپ کے والدین ، نانا جان اور ماموں صاحب یہاں مدفون ہیں |






Comments
Post a Comment