طرز تعلیم -- 6 ترک دنیا


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


ترک دنیا 


کریم بابا تاجی فرماتے ہیں  ... میں نے ایک مرتبہ ارادہ کیا کہ اب حکمت کو چھوڑ کر توکل پر رہوں اور دنیا سے کنارہ کرکے الّله اللّه میں

 مشغول ہوجاؤں - اس خیال میں چند دن گزرے تھے کہ ایک روز خواب میں دیکھتا ہوں  ...  بابا تاج الدین ایک پلنگ پر تشریف فرما ہیں

 اور میرے کئی   پیر بھائی ان کی خدمت میں موجود ہیں -

 میں قریب ہوکر قدم بوس ہوا تو سرکار نے فرمایا  ...  کیوں جی اب بہت دیر دیر میں ملا کرتے ہو  ،  آج کل کیا کام کرتے ہو  ... 

 میں نے جواب دیا  ... جو حضور فرمائیں  ... 

 بابا صاحب نے فرمایا  ... ابھی دوا درمن ہی کا کام کرتے نا  ،  یہی اچھا ہے  ،  ترک دنیاکاروبار چھوڑ کر الگ ہونےکا نام نہیں  ...

 اپنے دل سے ان خیالات کو ترک کرو جو اللّہ تک پہنچنے میں حائل ہوتے ہیں ،  بس یہی ہے  ترک دنیا -





Comments

Popular posts from this blog

پیش لفظ

حالات زندگی - - 3

حالات زندگی - - 2