طرز تعلیم --5- یک در گیر
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
یک در گیر
بابا یوسف شاہ تاجیؒ فرماتے ہیں ... ایک دفعہ ہم نے ارادہ کیا کہ خواجہ غریب نوازؒ کے عرس شریف میں حاضری دیں -
سرکار تاج الاولیاءؒ کی خدمت میں اجازت کی غرض سے حاضر ہوئے - ہمیں دیکھتے ہی سرکار نے ڈانٹ کر فرمایا ... معین الدین تیرا باپ
لگتا ہے - ہم متنبہ ہوئے اور ارادہ منسوخ کردیا -
ایک مال دار صاحب ... بابا تاج الدین اولیاء کی خدمت میں حاضر ہوئے - قدم بوسی اور زیارت کے بعد سرکار سے اجازت لے کر
جانے لگے - بر سبیل تذکرہ خداموں سے کہا کہ اجمیر شریف حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللّه علیہ کی خدمت میں جاؤں گا ... اس پر
عبدالرحمن صاحب اور نورا قوال وغیرہ نے ان سے کہا کہ ہم کو بھی ساتھ لے چلئے - انہوں نے کہا اچھی بات ہے چلو لے چلتا ہوں -
یہ لوگ سرکار کے پاس حاضر ہوئے -
نورا قوال نے جرأت کرکے آپ سے اجازت طلب کی ... بابا حکم ہو تو اجمیر شریف جاتا ہوں ...
سرکار نے فرمایا ... ہمارا جو کھایا ہے وہ رکھ دے سالے ...
اس نے عرض کیا ... بابا میں نے آپ کا کیا کھایا ہے ؟
ارشاد ہوا ... نو آنے کے پیسے -
جملہ مشائخ طریقت اس بات پر متفق ہیں کہ وہ مرید جو اپنے پیر کے سوا کسی اور طرف متوجہ ہوتا ہے ، وہ طلب میں صادق نہیں ...
ہمیشہ محروم اور ناکام رہتا ہے -
Comments
Post a Comment