شیر کی حجامت


ارشادات  ...  واقعات  ... تعلیمات  اور  طرز فکر


شیر کی حجامت  

 

شکردرہ محل کے دروازے سے ملحق  ...  دائیں اور بائیں دو کمرے بنے ہوئے تھے جن میں سلاخیں لگی ہوئیں تھیں - ان   پنجروں میں

 بھونسلے راجہ نے دو شیر   پال رکھے تھے - شیروں کے   پنجروں کے سامنے دیکھنے والوں کا ہجوم ہوجاتا تھا - ایک روز ایک شخص نے

    پنجرہ میں ہاتھ ڈال دیا  ... شیر نے اس کا ہاتھ  چبا ڈالا -

سرکار بابا تاج الدین اولیاء اطلاع  ملنے پر تشریف لائے اور حکم دیا کہ   پنجرہ کا دروازہ کھولا جائے  ... جیسے ہی دروازہ کھلا  ،  سرکار اندر

 تشریف لے گئے - شیر آپ کے  اندر داخل ہوتے ہی   پیر   چاٹنے لگا - آپ نے اس کے سر  پر ہاتھ  پھیرا اور فرمایا اس کے بال بہت بڑھ

 گئے ہیں کوئی حجامت نہیں کرتا ،  قینچی لاؤ  .. چنانچہ قینچی   پیش کی گئی -

 آپ نے قینچی لے کر اس کی گردن کے بال کاٹ دیئے اور باہر تشریف لے آئے -   پنجرہ بند کردیا گیا - اس کے بعد شیر نے کبھی کسی کو

 تکلیف نہیں پہنچائی - لوگ قریب جاکر کھڑے ہوجاتے تھے  ،  ہاتھ اندر باہر کرتے تھے لیکن وہ  ...  بلی کی طرح رہتا تھا - جس شخص کا

 ہاتھ شیر نے چبایا تھا  ،  سرکار نے اس پر اپنا دست مبارک  پھیرا وہ بالکل ٹھیک ہوگیا -








Comments

Popular posts from this blog

پیش لفظ

حالات زندگی - - 3

حالات زندگی - - 2