فرامین سرکار تاج الاولیاءؒ
فرامین سرکار تاج الاولیاءؒ
سرکار بابا تاج الدین اولیاءؒ کے ارشادات نہایت بلیغ پر معنی ہوتے تھے - کلام الملک ملک الکلام آپ کے کلام کی صفت ہے -
یہاں سرکار تاج الاولیاء کے ارشادات عالیہ پیش کئے جارہے ہیں -
✦ بڑے صاحب ( اللّٰه تعالیٰ ) نے مجھے شہنشاہ ہفت اقلیم بنا کر بھیجا ہے -
✦ ہمارے مرشد ہمارے نانا جان حضور صلی اللّٰه علیہ وآ له وسلّم ہیں -
✦ حضرت علیؑ نے دو آلو کھلا دیئے جب سے ہم ایسے ہوگئے -
✦ جناب بی بی فاطمہ زہرہؑ نے ہم کو پیامبر بنا کر بھیجا ہے -
✦ میں زہرہؑ کا لال ہوں -
✦ ہم امام حسن عسکریؑ کے پوتے ہیں -
✦ میں چراغ دین ہوں -
✦ تاج محی الدین تاج معین الدین شہنشاہ ہفت اقلیم ہوں -
✦ ہم شہنشاہ ہفت اقلیم تاج ملت و دین ہیں -
✦ جتنے برے برے ہیں سب تاج الدین کے ہیں ... اچھے اچھے سب بڑے صاحب ( اللّٰه میاں ) کے ہیں -
✦ کل نفس ذائقة الاسلام ... اسلام کا مزہ ہر بشر کو چکھاؤں گا -
✦ کسی ولی سے آج تک پانچ پیسے نہیں بنے ، ہم پانچ پیسے بنا کر دکھائیں گے -
✦چلتے پھر توں کو آج بھی ولی بناتا ہوں -
✦ جدھر دیکھتا ہوں لاکھوں کوس دیکھتا ہوں -
✦ ہو جی ہم جدھر دیکھتے سب میٹھا ہوجاتا -
✦ جس نے ہم کو جیسا سمجھا ہم اس کے لئے ویسے ہی ہیں -
✦جس نے ہم کو دیکھا وہ ہمارا ہوگیا -
✦ ہم نے تجھے پلٹن میں بھرتی کرلیا ... تیرا نام ہمارے رجسٹر میں درج ہوگیا -
✦ لال کتاب / بڑی کتاب ( قرآن پاک ) پڑھتے ، اللّٰہ اللّٰہ کرتے اچھے رہتے -
✦ دال کھانا کھاتے اللّٰہ اللّٰہ کرتے اچھے رہتے -
✦ روکھی سوکھی کھاتے ساڑھے تین بانس کی جھونپڑی میں رہتے اللّٰہ اللّٰہ کرتے -
✦ مٹی کھاتے مٹی میں رہتے مٹی میں سوتے -
✦ مٹی کھانا مٹی میں رہنا چپ گزران ہے -
✦ ہو جی حضرت دال کھانا کھاتے اور اللّٰہ رے کہہ کر ماٹی میں پڑے رہتے -
✦ خوب کماتے خوب کھاتے کھلاتے جی -
✦ بڑے لوگاں بڑے کاماں کرتے بڑے مقام میں رہتے -
✦ حضرت یہاں دماغ لے کر نہیں آتے -
✦ ہمارے بچے نشہ نہیں کرتے -
✦ ہمارے بچوں کو اگر کسی نے ستایا تو تختہ زمین الٹ دوں گا -
✦ ہمارے بچے کو بری نظر سے دیکھنے والے کی ہم آگے بڑھ کر آنکھیں نکال دیتے ہیں -
✦ میرے پاس جس کا جو کچھ ہے اگر وہ اپنی زندگی میں حاصل نہ کرسکا تو اس کی قبر میں ٹھونس ٹھونس کر بھردوں گا -
✦ میرا نام تاج الدین ہے سوا لاکھ ولی بناؤں گا -
✦ تاج الدین کی توجہ سے تو پہاڑ بھی پھٹ جاتے ہیں -
✦ کالے تاج الدین کے پاس صابن بہت ہے -
✦ تاج الدین اپنے نام کے ساتھ رہتا ہے -
✦ تاج الدین قیامت تک زندہ رہے گا -
✦ تاج الدین روزآنہ ایک ہزار مرتبہ مرتا ہے اور ایک ہزار مرتبہ زندہ ہوتا ہے -
✦ تاج الدین کی دعا کا دفتر قیامت تک کھلا رہے گا -
✦ تاج الدین سمندر ہے -
Comments
Post a Comment