دال چاول کھاتے
ارشادات ... واقعات ... تعلیمات اور طرز فکر
دال چاول کھاتے :
واکی شریف میں کچھ لوگ بابا تاج الدینؒ کی زیارت کے لئے آئے - یہ صاحبان سرکار تاج الاولیاء کے لئے گوشت
کا سالن بنا کر لائے -
اب وہاں پر بابا صاحب کی خدمت میں ہر قوم و مذہب کے لوگ موجود ہوتے تھے -بابا صاحب گوشت کا سالن دیکھ کر مسکراۓ اور
فرمایا ..." ہو جی حضرت ، دال چاول کھاتے " -
وہ لوگ آپ کی بات سمجھ گئے اور انہوں نے پھر وہیں پر دال چاول کا لنگر تیار کرکے تقسیم کیا - بابا تاج الدین اولیاء دال چاول کے
لنگر کا اہتمام اس لئے کرتے تھے کہ کسی بھی مذہب و ملت میں دال چاول سے پرہیز نہیں ہوتا البتہ بہت سارے ایسے افراد وہاں پر
موجود ہوتے تھے جو مذہبی طور پر گوشت سے سخت پرہیز کرتے تھے -
جب یہ صاحبان واپس جانے لگے تو انہوں نے سرکار سے گزارش کی کہ ہمیں کوئی نصیحت کریں - بابا صاحب نے فرمایا ... " ہو جی
حضرت ، زمین پر سوتے ، مل جل کر رہتے ، الّله اللّہ کرتے " -
Comments
Post a Comment